Tarjuma QuranTarjumaQuran.comRead • Understand • Listen
THE HOLY QURAN

Surah Al-Muminoon with Urdu Translation — Page 2

Surah 23 · 118 Ayahs · Arabic and Urdu

المؤمنون
Arabic, then Urdu · Each AyahSelect Ayahs
Showing 41–80 of 118 Ayahs

فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنٰهُمْ غُثَآءً١ۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ ۝۴۱

ARABIC

آخرکار ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق ایک ہنگامہ عظیم نے ان کو آ لیا اور ہم نے ان کو کچرا بنا کر پھینک دیا دُور ہو ظالم قوم!

URDU · MAUDUDI

Then a mighty blast quite justly overtook them, and We reduced them to a rubble. So away with the wrong-doing folk!

ENGLISH · MAUDUDI

ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِیْنَؕ ۝۴۲

ARABIC

پھر ہم نے ان کے بعد دوسری قومیں اٹھائیں

URDU · MAUDUDI

Then, after them, We brought forth other generations.

ENGLISH · MAUDUDI

مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَؕ ۝۴۳

ARABIC

کوئی قوم نہ اپنے وقت سے پہلے ختم ہوئی اور نہ اس کے بعد ٹھیر سکی

URDU · MAUDUDI

No nation can outstrip its term, nor can it put it back.

ENGLISH · MAUDUDI

ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا١ؕ كُلَّمَا جَآءَ اُمَّةً رَّسُوْلُهَا كَذَّبُوْهُ فَاَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا وَّ جَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ١ۚ فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ ۝۴۴

ARABIC

پھر ہم نے پے در پے اپنے رسول بھیجے جس قوم کے پاس بھی اس کا رسول آیا، اس نے اُسے جھٹلایا، اور ہم ایک کے بعد ایک قوم کو ہلاک کرتے چلے گئے حتیٰ کہ ان کو بس افسانہ ہی بنا کر چھوڑا پھٹکار اُن لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے!

URDU · MAUDUDI

Then We sent Our Messengers in succession. Whenever a Messenger came to his people they rejected him, calling him a liar. Thereupon, We made each people to follow the other (to its doom), reducing them to mere tales (of the past). Scourged be the people who do not believe!

ENGLISH · MAUDUDI

ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى وَ اَخَاهُ هٰرُوْنَ١ۙ۬ بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ ۝۴۵

ARABIC

پھر ہم نے موسیٰؑ اور اس کے بھائی ہارونؑ کو اپنی نشانیوں اور کھلی سند کے ساتھ فرعون اور اس کے اعیان سلطنت کی طرف بھیجا

URDU · MAUDUDI

Then We sent Moses and his brother Aaron with Our Signs and a clear authority

ENGLISH · MAUDUDI

اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا عَالِیْنَۚ ۝۴۶

ARABIC

مگر انہوں نے تکبر کیا اور بڑی دوں کی لی

URDU · MAUDUDI

to Pharaoh and to his chiefs, but they behaved superciliously and they were haughty.

ENGLISH · MAUDUDI

فَقَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَیْنِ مِثْلِنَا وَ قَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَۚ ۝۴۷

ARABIC

کہنے لگے "کیا ہم اپنے ہی جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں؟ اور آدمی بھی وہ جن کی قوم ہماری بندی ہے"

URDU · MAUDUDI

They said: "Shall we put faith in two mortals like ourselves when their people are slaves to us?"

ENGLISH · MAUDUDI

فَكَذَّبُوْهُمَا فَكَانُوْا مِنَ الْمُهْلَكِیْنَ ۝۴۸

ARABIC

پس انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا اور ہلاک ہونے والوں میں جا ملے

URDU · MAUDUDI

So they rejected them, calling them liars, and they too eventually became of those that were destroyed.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ ۝۴۹

ARABIC

اور موسٰیؑ کو ہم نے کتاب عطا فرمائی تاکہ لوگ اس سے رہنمائی حاصل کریں

URDU · MAUDUDI

And We gave Moses the Book that people might be guided by it.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ جَعَلْنَا ابْنَ مَرْیَمَ وَ اُمَّهٗۤ اٰیَةً وَّ اٰوَیْنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیْنٍ۠ ۝۵۰

ARABIC

اور ابن مریم اور اس کی ماں کو ہم نے ایک نشان بنایا اور ان کو ایک سطحِ مرتفع پر رکھا جو اطمینان کی جگہ تھی اور چشمے اس میں جاری تھے

URDU · MAUDUDI

And We made Mary's son, and his mother, a Sign, and We gave them refuge on a lofty ground, a peaceful site with springs flowing in it.

ENGLISH · MAUDUDI

یٰۤاَیُّهَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّیِّبٰتِ وَ اعْمَلُوْا صَالِحًا١ؕ اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌؕ ۝۵۱

ARABIC

اے پیغمبرو، کھاؤ پاک چیزیں اور عمل کرو صالح، تم جو کچھ بھی کرتے ہو، میں اس کو خوب جانتا ہوں

URDU · MAUDUDI

Messengers! Partake of the things that are clean, and act righteously. I know well all that you do.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُوْنِ ۝۵۲

ARABIC

اور یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں، پس مجھی سے تم ڈرو

URDU · MAUDUDI

This community of yours is one community, and I am your Lord; so hold Me alone in fear.

ENGLISH · MAUDUDI

فَتَقَطَّعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ زُبُرًا١ؕ كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَیْهِمْ فَرِحُوْنَ ۝۵۳

ARABIC

مگر بعد میں لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیا ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اُسی میں وہ مگن ہے

URDU · MAUDUDI

But people later cut up their religion into bits, each group rejoicing in what they have.

ENGLISH · MAUDUDI

فَذَرْهُمْ فِیْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِیْنٍ ۝۵۴

ARABIC

اچھا، تو چھوڑو انہیں، ڈوبے رہیں اپنی غفلت میں ایک وقت خاص تک

URDU · MAUDUDI

So leave them immersed in their heedlessness till an appointed time.

ENGLISH · MAUDUDI

اَیَحْسَبُوْنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهٖ مِنْ مَّالٍ وَّ بَنِیْنَۙ ۝۵۵

ARABIC

کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو انہیں مال و اولاد سے مدد دیے جا رہے ہیں

URDU · MAUDUDI

Do they fancy that Our continuing to give them wealth and children (means) that

ENGLISH · MAUDUDI

نُسَارِعُ لَهُمْ فِی الْخَیْرٰتِ١ؕ بَلْ لَّا یَشْعُرُوْنَ ۝۵۶

ARABIC

تو گویا انہیں بھلائیاں دینے میں سرگرم ہیں؟ نہیں، اصل معاملے کا انہیں شعور نہیں ہے

URDU · MAUDUDI

We are busy lavishing on them all kinds of good? Nay, they do not perceive the reality of the matter.

ENGLISH · MAUDUDI

اِنَّ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ خَشْیَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۙ ۝۵۷

ARABIC

جو اپنے رب کے خوف سے ڈرے رہتے ہیں

URDU · MAUDUDI

Surely those who stand in awe for fear of their Lord,

ENGLISH · MAUDUDI

وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَۙ ۝۵۸

ARABIC

جو اپنے رب کی آیات پر ایمان لاتے ہیں

URDU · MAUDUDI

who have full faith in the Signs of their Lord;

ENGLISH · MAUDUDI

وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا یُشْرِكُوْنَۙ ۝۵۹

ARABIC

جو اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے

URDU · MAUDUDI

who associate none with their Lord in His Divinity,

ENGLISH · MAUDUDI

وَ الَّذِیْنَ یُؤْتُوْنَ مَاۤ اٰتَوْا وَّ قُلُوْبُهُمْ وَجِلَةٌ اَنَّهُمْ اِلٰى رَبِّهِمْ رٰجِعُوْنَۙ ۝۶۰

ARABIC

اور جن کا حال یہ ہے کہ دیتے ہیں جو کچھ بھی دیتے ہیں اور دل اُن کے اس خیال سے کانپتے رہتے ہیں کہ ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے

URDU · MAUDUDI

who give, whatever they give in charity, with their hearts trembling at the thought that they are destined to return to their Lord;

ENGLISH · MAUDUDI

اُولٰٓئِكَ یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ هُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ ۝۶۱

ARABIC

بھلائیوں کی طرف دَوڑنے والے اور سبقت کر کے انہیں پا لینے والے تو درحقیقت یہ لوگ ہیں

URDU · MAUDUDI

it is these who hasten to do good works and vie in so doing with one another.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا وَ لَدَیْنَا كِتٰبٌ یَّنْطِقُ بِالْحَقِّ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ ۝۶۲

ARABIC

ہم کسی شخص کو اس کی مقدرت سے زیادہ کی تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو (ہر ایک کا حال) ٹھیک ٹھیک بتا دینے والی ہے، اور لوگوں پر ظلم بہرحال نہیں کیا جائے گا

URDU · MAUDUDI

We do not lay a burden on anyone beyond his capacity. We have a Book with Us that speaks the truth (about everyone); and they shall in no wise be wronged.

ENGLISH · MAUDUDI

بَلْ قُلُوْبُهُمْ فِیْ غَمْرَةٍ مِّنْ هٰذَا وَ لَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ ۝۶۳

ARABIC

مگر یہ لوگ اس معاملے سے بے خبر ہیں اور ان کے اعمال بھی اس طریقے سے (جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے) مختلف ہیں وہ اپنے یہ کرتوت کیے چلے جائیں گے

URDU · MAUDUDI

Nay, their hearts are lost in ignorance of all this; and their deeds too vary from the way (mentioned above). They will persist in these deeds

ENGLISH · MAUDUDI

حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذْنَا مُتْرَفِیْهِمْ بِالْعَذَابِ اِذَا هُمْ یَجْئَرُوْنَؕ ۝۶۴

ARABIC

یہاں تک کہ جب ہم ان کے عیاشوں کو عذاب میں پکڑ لیں گے تو پھر وہ ڈکرانا شروع کر دیں گے

URDU · MAUDUDI

until We seize with Our chastisement those of them that are given to luxuriant ways. They will then begin to groan.

ENGLISH · MAUDUDI

لَا تَجْئَرُوا الْیَوْمَ١۫ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ ۝۶۵

ARABIC

اب بند کرو اپنی فریاد و فغاں، ہماری طرف سے اب کوئی مدد تمہیں نہیں ملنی

URDU · MAUDUDI

"Put a stop to your groaning now! Surely no help shall be provided to you from Us.

ENGLISH · MAUDUDI

قَدْ كَانَتْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَكُنْتُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ تَنْكِصُوْنَۙ ۝۶۶

ARABIC

میری آیات سنائی جاتی تھیں تو تم (رسول کی آواز سُنتے ہی) الٹے پاؤں بھاگ نکلتے تھے

URDU · MAUDUDI

My Signs were rehearsed to you and you turned back on your heels and took to flight,

ENGLISH · MAUDUDI

مُسْتَكْبِرِیْنَ١ۖۗ بِهٖ سٰمِرًا تَهْجُرُوْنَ ۝۶۷

ARABIC

اپنے گھمنڈ میں اُس کو خاطر ہی میں نہ لاتے تھے اپنی چوپالوں میں اُس پر باتیں چھانٹتے اور بکواس کیا کرتے تھے

URDU · MAUDUDI

behaving arrogantly, and making fun, and talking nonsense (about the Book in your nightly chats)."

ENGLISH · MAUDUDI

اَفَلَمْ یَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ اَمْ جَآءَهُمْ مَّا لَمْ یَاْتِ اٰبَآءَهُمُ الْاَوَّلِیْنَ٘ ۝۶۸

ARABIC

تو کیا اِن لوگوں نے کبھی اِس کلام پر غور نہیں کیا؟ یا وہ کوئی ایسی بات لایا ہے جو کبھی ان کے اسلاف کے پاس نہ آئی تھی؟

URDU · MAUDUDI

Did they never ponder over this Word (of God)? Or has he (to wit, the Messenger) brought something the like of which did not come to their forefathers of yore?

ENGLISH · MAUDUDI

اَمْ لَمْ یَعْرِفُوْا رَسُوْلَهُمْ فَهُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ٘ ۝۶۹

ARABIC

یا یہ اپنے رسول سے کبھی کے واقف نہ تھے کہ (اَن جانا آدمی ہونے کے باعث) اُس سے بدکتے ہیں؟

URDU · MAUDUDI

Or is it that they were unaware of their Messenger and were therefore repelled by him for he was a stranger to them?

ENGLISH · MAUDUDI

اَمْ یَقُوْلُوْنَ بِهٖ جِنَّةٌ١ؕ بَلْ جَآءَهُمْ بِالْحَقِّ وَ اَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ ۝۷۰

ARABIC

یا یہ اس بات کے قائل ہیں کہ وہ مجنون ہے؟ نہیں، بلکہ وہ حق لایا ہے اور حق ہی ان کی اکثریت کو ناگوار ہے

URDU · MAUDUDI

Or do they say that there is madness in him? Nay, he has brought them the Truth and it is the Truth that most of them disdain.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ لَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ اَهْوَآءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهِنَّ١ؕ بَلْ اَتَیْنٰهُمْ بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُوْنَؕ ۝۷۱

ARABIC

اور حق اگر کہیں اِن کی خواہشات کے پیچھے چلتا تو زمین اور آسمان اور ان کی ساری آبادی کا نظام درہم برہم ہو جاتا نہیں، بلکہ ہم ان کا اپنا ہی ذکر اُن کے پاس لائے ہیں اور وہ اپنے ذکر سے منہ موڑ رہے ہیں

URDU · MAUDUDI

Were the Truth to follow their desires, the order of the heavens and the earth and those who dwell in them would have been ruined. Nay, the fact is that We have brought to them their own remembrance; and yet it is from their own remembrance that they are turning away.

ENGLISH · MAUDUDI

اَمْ تَسْئَلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَیْرٌ١ۖۗ وَّ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ ۝۷۲

ARABIC

کیا تُو ان سے کچھ مانگ رہا ہے؟ تیرے لیے تیرے رب کا دیا ہی بہتر ہے اور وہ بہترین رازق ہے

URDU · MAUDUDI

Are you asking them for something? What Allah has given you is the best. He is the Best of providers.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ اِنَّكَ لَتَدْعُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ ۝۷۳

ARABIC

تُو تو ان کوسیدھے راستے کی طرف بلا رہا ہے

URDU · MAUDUDI

You are calling them to a Straight Way,

ENGLISH · MAUDUDI

وَ اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰكِبُوْنَ ۝۷۴

ARABIC

مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ راہِ راست سے ہٹ کر چلنا چاہتے ہیں

URDU · MAUDUDI

but those who do not believe in the Hereafter are ever prone to deviate from the Right Way.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ لَوْ رَحِمْنٰهُمْ وَ كَشَفْنَا مَا بِهِمْ مِّنْ ضُرٍّ لَّلَجُّوْا فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ ۝۷۵

ARABIC

اگر ہم اِن پر رحم کریں اور وہ تکلیف جس میں آج کل یہ مبتلا ہیں دُور کر دیں تو یہ اپنی سرکشی میں بالکل ہی بہک جائیں گے

URDU · MAUDUDI

Were We to be merciful to them and remove from them their present afflictions, they would persist in their transgression, blindly wandering on.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ لَقَدْ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّهِمْ وَ مَا یَتَضَرَّعُوْنَ ۝۷۶

ARABIC

اِن کا حال تو یہ ہے کہ ہم نے انہیں تکلیف میں مبتلا کیا، پھر بھی یہ اپنے رب کے آگے نہ جھکے اور نہ عاجزی اختیار کرتے ہیں

URDU · MAUDUDI

(They are such) that We seized them with chastisement (and yet) they did not humble themselves before their Lord, nor do they entreat

ENGLISH · MAUDUDI

حَتّٰۤى اِذَا فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِیْدٍ اِذَا هُمْ فِیْهِ مُبْلِسُوْنَ۠ ۝۷۷

ARABIC

البتہ جب نوبت یہاں تک پہنچ جائے گی کہ ہم اِن پر سخت عذاب کا دروازہ کھول دیں گے تو یکایک تم دیکھو گے کہ اس حالت میں یہ ہر خیر سے مایوس ہیں

URDU · MAUDUDI

until We opened upon them the door of a severe chastisement. Then lo, in this state they become utterly despaired of any good.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ ۝۷۸

ARABIC

وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہیں سُننے اور دیکھنے کی قوتیں دیں اور سوچنے کو دل دیے مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو

URDU · MAUDUDI

It is He Who has endowed you with the faculties of hearing and sight and has given you hearts (to think). Scarcely do you give thanks.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ ۝۷۹

ARABIC

وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا، اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے

URDU · MAUDUDI

It is He Who has dispersed you all around the earth, and it is unto Him that you shall all be mustered.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ لَهُ اخْتِلَافُ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ ۝۸۰

ARABIC

وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے گردش لیل و نہار اسی کے قبضہ قدرت میں ہے کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی؟

URDU · MAUDUDI

It is He Who gives life and causes death, and He holds mastery over the alternation of night and day. Do you not understand this?

ENGLISH · MAUDUDI

Copy

Share this Ayah