Tarjuma QuranTarjumaQuran.comRead • Understand • Listen
THE HOLY QURAN

Surah Al-Kahf with Urdu Translation — Page 3

Surah 18 · 110 Ayahs · Arabic and Urdu

الكهف
Arabic, then Urdu · Each AyahSelect Ayahs
Showing 81–110 of 110 Ayahs

فَاَرَدْنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَیْرًا مِّنْهُ زَكٰوةً وَّ اَقْرَبَ رُحْمًا ۝۸۱

ARABIC

اس لیے ہم نے چاہا کہ ان کا رب اس کے بدلے ان کو ایسی اولاد دے جو اخلاق میں بھی اس سے بہتر ہو اور جس سے صلہ رحمی بھی زیادہ متوقع ہو

URDU · MAUDUDI

and we desired that their Lord should grant them another in his place, a son more upright and more tender hearted.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ اَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلٰمَیْنِ یَتِیْمَیْنِ فِی الْمَدِیْنَةِ وَ كَانَ تَحْتَهٗ كَنْزٌ لَّهُمَا وَ كَانَ اَبُوْهُمَا صَالِحًا١ۚ فَاَرَادَ رَبُّكَ اَنْ یَّبْلُغَاۤ اَشُدَّهُمَا وَ یَسْتَخْرِجَا كَنْزَهُمَا١ۖۗ رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ۚ وَ مَا فَعَلْتُهٗ عَنْ اَمْرِیْ١ؕ ذٰلِكَ تَاْوِیْلُ مَا لَمْ تَسْطِعْ عَّلَیْهِ صَبْرًا٢ؕ۠ ۝۸۲

ARABIC

اور اس دیوار کا معاملہ یہ ہے کہ یہ دو یتیم لڑکوں کی ہے جو اس شہر میں رہتے ہیں اس دیوار کے نیچے اِن بچّوں کے لیے ایک خزانہ مدفون ہے اور ان کا باپ ایک نیک آدمی تھا اس لیے تمہارے رب نے چاہا کہ یہ دونوں بچّے بالغ ہوں اور اپنا خزانہ نکال لیں یہ تمہارے رب کی رحمت کی بنا پرکیا گیا ہے، میں نے کچھ اپنے اختیار سے نہیں کر دیا ہے یہ ہے حقیقت اُن باتوں کی جن پر تم صبر نہ کر سکے"

URDU · MAUDUDI

As for the wall, it belonged to two orphan boys in the city, and under it there was a treasure that belonged to them. Their father was a righteous man and your Lord intended that they should come of age and then bring forth their treasure as a mercy from your Lord; I did not do this of my own bidding. This is the true meaning of things with which you could not keep your patience."

ENGLISH · MAUDUDI

وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنْ ذِی الْقَرْنَیْنِ١ؕ قُلْ سَاَتْلُوْا عَلَیْكُمْ مِّنْهُ ذِكْرًاؕ ۝۸۳

ARABIC

اور اے محمدؐ، یہ لوگ تم سے ذوالقرنین کے بارے میں پوچھتے ہیں ان سے کہو، میں اس کا کچھ حال تم کو سناتا ہوں

URDU · MAUDUDI

(O Muhammad), they ask you about Dhu al-Qarnayn. Say: "I will give you an account of him."

ENGLISH · MAUDUDI

اِنَّا مَكَّنَّا لَهٗ فِی الْاَرْضِ وَ اٰتَیْنٰهُ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ سَبَبًاۙ ۝۸۴

ARABIC

ہم نے اس کو زمین میں اقتدار عطا کر رکھا تھا اور اسے ہر قسم کے اسباب و وسائل بخشے تھے

URDU · MAUDUDI

We granted him power in the land and endowed him with all kinds of resources.

ENGLISH · MAUDUDI

فَاَتْبَعَ سَبَبًا ۝۸۵

ARABIC

اس نے (پہلے مغرب کی طرف ایک مہم کا) سر و سامان کیا

URDU · MAUDUDI

He set out (westwards) on an expedition,

ENGLISH · MAUDUDI

حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِیْ عَیْنٍ حَمِئَةٍ وَّ وَجَدَ عِنْدَهَا قَوْمًا١ؕ۬ قُلْنَا یٰذَا الْقَرْنَیْنِ اِمَّاۤ اَنْ تُعَذِّبَ وَ اِمَّاۤ اَنْ تَتَّخِذَ فِیْهِمْ حُسْنًا ۝۸۶

ARABIC

حتیٰ کہ جب وہ غروب آفتاب کی حَد تک پہنچ گیا تو اس نے سورج کو ایک کالے پانی میں ڈوبتے دیکھا اور وہاں اُسے ایک قوم ملی ہم نے کہا "اے ذوالقرنین، تجھے یہ مقدرت بھی حاصل ہے کہ ان کو تکلیف پہنچائے اور یہ بھی کہ اِن کے ساتھ نیک رویّہ اختیار کرے"

URDU · MAUDUDI

until when he reached the very limits where the sun sets, he saw it setting in dark turbid waters; and nearby he met a people. We said: "O Dhu al-Qarnayn, you have the power to punish or to treat them with kindness."

ENGLISH · MAUDUDI

قَالَ اَمَّا مَنْ ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهٗ ثُمَّ یُرَدُّ اِلٰى رَبِّهٖ فَیُعَذِّبُهٗ عَذَابًا نُّكْرًا ۝۸۷

ARABIC

اس نے کہا، "جو ان میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو سزا دیں گے، پھر وہ اپنے رب کی طرف پلٹایا جائے گا اور وہ اسے اور زیادہ سخت عذاب دے گا

URDU · MAUDUDI

He said: "We will chastise him who does wrong, whereafter he will be returned to his Lord and He will chastise him grievously.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ اَمَّا مَنْ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَهٗ جَزَآءَ اِ۟لْحُسْنٰى١ۚ وَ سَنَقُوْلُ لَهٗ مِنْ اَمْرِنَا یُسْرًاؕ ۝۸۸

ARABIC

اور جو ان میں سے ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اُس کے لیے اچھی جزا ہے اور ہم اس کو نرم احکام دیں گے"

URDU · MAUDUDI

But as for him who believes and acts righteously, his will be a goodly reward and we shall enjoin upon him only mild commands."

ENGLISH · MAUDUDI

ثُمَّ اَتْبَعَ سَبَبًا ۝۸۹

ARABIC

پھر اُس نے (ایک دُوسری مہم کی) تیاری کی

URDU · MAUDUDI

Then he set out on another expedition

ENGLISH · MAUDUDI

حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلٰى قَوْمٍ لَّمْ نَجْعَلْ لَّهُمْ مِّنْ دُوْنِهَا سِتْرًاۙ ۝۹۰

ARABIC

یہاں تک کہ طلوعِ آفتاب کی حد تک جا پہنچا وہاں اس نے دیکھا کہ سورج ایک ایسی قوم پر طلوع ہو رہا ہے جس کے لیے دُھوپ سے بچنے کا کوئی سامان ہم نے نہیں کیا ہے

URDU · MAUDUDI

until he reached the limit where the sun rises and he found it rising on a people whom We had provided no shelter from it.

ENGLISH · MAUDUDI

كَذٰلِكَ١ؕ وَ قَدْ اَحَطْنَا بِمَا لَدَیْهِ خُبْرًا ۝۹۱

ARABIC

یہ حال تھا اُن کا، اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ تھا اُسے ہم جانتے تھے

URDU · MAUDUDI

Thus was the state of those people, and We encompassed in knowledge all concerning Dhu al- Qarnayn.

ENGLISH · MAUDUDI

ثُمَّ اَتْبَعَ سَبَبًا ۝۹۲

ARABIC

پھر اس نے (ایک اور مہم کا) سامان کیا

URDU · MAUDUDI

Then he set out on another expedition

ENGLISH · MAUDUDI

حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ بَیْنَ السَّدَّیْنِ وَجَدَ مِنْ دُوْنِهِمَا قَوْمًا١ۙ لَّا یَكَادُوْنَ یَفْقَهُوْنَ قَوْلًا ۝۹۳

ARABIC

یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا تو اسے ان کے پاس ایک قوم ملی جو مشکل ہی سے کوئی بات سمجھتی تھی

URDU · MAUDUDI

until when he reached a place between the two mountains, he found beside the mountains a people who scarcely understood anything.

ENGLISH · MAUDUDI

قَالُوْا یٰذَا الْقَرْنَیْنِ اِنَّ یَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ مُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلٰۤى اَنْ تَجْعَلَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَهُمْ سَدًّا ۝۹۴

ARABIC

اُن لوگوں نے کہا کہ "اے ذوالقرنین، یاجوج اور ماجوج اس سرزمین میں فساد پھیلاتے ہیں تو کیا ہم تجھے کوئی ٹیکس اس کام کے لیے دیں کہ تو ہمارے اور ان کے درمیان ایک بند تعمیر کر دے؟"

URDU · MAUDUDI

They said: "O Dhu al-Qarnayn, Gog and Magog are spreading corruption in this land. So shall we pay you taxes on the understanding that you will set up a barrier between us and them?"

ENGLISH · MAUDUDI

قَالَ مَا مَكَّنِّیْ فِیْهِ رَبِّیْ خَیْرٌ فَاَعِیْنُوْنِیْ بِقُوَّةٍ اَجْعَلْ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ رَدْمًاۙ ۝۹۵

ARABIC

اس نے کہا " جو کچھ میرے رب نے مجھے دے رکھا ہے وہ بہت ہے تم بس محنت سے میری مدد کرو، میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنائے دیتا ہوں

URDU · MAUDUDI

He answered: "Whatever my Lord has granted me is good enough. But help me with your labour and I will erect a rampart between you and them.

ENGLISH · MAUDUDI

اٰتُوْنِیْ زُبَرَ الْحَدِیْدِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا سَاوٰى بَیْنَ الصَّدَفَیْنِ قَالَ انْفُخُوْا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَعَلَهٗ نَارًا١ۙ قَالَ اٰتُوْنِیْۤ اُفْرِغْ عَلَیْهِ قِطْرًاؕ ۝۹۶

ARABIC

مجھے لوہے کی چادریں لا کر دو" آخر جب دونوں پہاڑوں کے درمیانی خلا کو اس نے پاٹ دیا تو لوگوں سے کہا کہ اب آگ دہکاؤ حتیٰ کہ جب (یہ آہنی دیوار) بالکل آگ کی طرح سُرخ ہو گئی تو اس نے کہا "لاؤ، اب میں اس پر پگھلا ہوا تانبا انڈیلوں گا"

URDU · MAUDUDI

Bring me ingots of iron." Then after he had filled up the space between the two mountain-sides, he said: "(Light a fire) and ply bellows." When he had made it (red like) fire, he said: "Bring me molten copper which I may pour on it."

ENGLISH · MAUDUDI

فَمَا اسْطَاعُوْۤا اَنْ یَّظْهَرُوْهُ وَ مَا اسْتَطَاعُوْا لَهٗ نَقْبًا ۝۹۷

ARABIC

(یہ بند ایسا تھا کہ) یاجوج و ماجوج اس پر چڑھ کر بھی نہ آ سکتے تھے اور اس میں نقب لگانا ان کے لیے اور بھی مشکل تھا

URDU · MAUDUDI

Such was the rampart that Gog and Magog could not scale, nor could they pierce it.

ENGLISH · MAUDUDI

قَالَ هٰذَا رَحْمَةٌ مِّنْ رَّبِّیْ١ۚ فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ رَبِّیْ جَعَلَهٗ دَكَّآءَ١ۚ وَ كَانَ وَعْدُ رَبِّیْ حَقًّاؕ ۝۹۸

ARABIC

ذوالقرنین نے کہا " یہ میرے رب کی رحمت ہے مگر جب میرے رب کے وعدے کا وقت آئیگا تو وہ اس کو پیوند خاک کر دے گا، اور میرے رب کا وعدہ برحق ہے"

URDU · MAUDUDI

Dhu al-Qarnayn said: "This is a mercy from my Lord: but when the time of my Lord's promise shall come, He will level the rampart with the ground. My Lord's promise always comes true."

ENGLISH · MAUDUDI

وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ یَوْمَئِذٍ یَّمُوْجُ فِیْ بَعْضٍ وَّ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَجَمَعْنٰهُمْ جَمْعًاۙ ۝۹۹

ARABIC

اور اُس روز ہم لوگوں کو چھوڑ دیں گے کہ (سمندر کی موجوں کی طرح) ایک دُوسرے سے گتھم گتھا ہوں اور صُور پھُونکا جائے گا اور ہم سب انسانوں کو ایک ساتھ جمع کریں گے

URDU · MAUDUDI

And on that Day We shall let some of them surge like waves against others, and the Trumpet shall be blown. Then We shall gather them all together.

ENGLISH · MAUDUDI

وَّ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ یَوْمَئِذٍ لِّلْكٰفِرِیْنَ عَرْضَاۙ ۝۱۰۰

ARABIC

اور وہ دن ہوگا جب ہم جہنم کو کافروں کے سامنے لائیں گے

URDU · MAUDUDI

That will be the Day We shall place Hell before the unbelievers

ENGLISH · MAUDUDI

اِ۟لَّذِیْنَ كَانَتْ اَعْیُنُهُمْ فِیْ غِطَآءٍ عَنْ ذِكْرِیْ وَ كَانُوْا لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَمْعًا۠ ۝۱۰۱

ARABIC

اُن کافروں کے سامنے جو میری نصیحت کی طرف سے اندھے بنے ہوئے تھے اور کچھ سننے کے لیے تیار ہی نہ تھے

URDU · MAUDUDI

whose eyes had become blind against My admonition and who were utterly disinclined to hear it.

ENGLISH · MAUDUDI

اَفَحَسِبَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنْ یَّتَّخِذُوْا عِبَادِیْ مِنْ دُوْنِیْۤ اَوْلِیَآءَ١ؕ اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِیْنَ نُزُلًا ۝۱۰۲

ARABIC

تو کیا یہ لوگ، جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے، یہ خیال رکھتے ہیں کہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا کارساز بنا لیں؟ ہم نے ایسے کافروں کی ضیافت کے لیے جہنم تیار کر رکھی ہے

URDU · MAUDUDI

Do the unbelievers, then, believe that they can take any of My creatures as their guardians beside Me? Verily We have prepared Hell to welcome the unbelievers.

ENGLISH · MAUDUDI

قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْاَخْسَرِیْنَ اَعْمَالًاؕ ۝۱۰۳

ARABIC

اے محمدؐ، ان سے کہو، کیا ہم تمہیں بتائیں کہ اپنے اعمال میں سب سے زیادہ ناکام و نامراد لوگ کون ہیں؟

URDU · MAUDUDI

Say, (O Muhammad): "Shall We tell you who will be the greatest losers in respect of their works?

ENGLISH · MAUDUDI

اَلَّذِیْنَ ضَلَّ سَعْیُهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ هُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا ۝۱۰۴

ARABIC

وہ کہ دنیا کی زندگی میں جن کی ساری سعی و جہد راہِ راست سے بھٹکی رہی اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیں

URDU · MAUDUDI

It will be those whose effort went astray in the life of the world and who believe nevertheless that they are doing good.

ENGLISH · MAUDUDI

اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ وَ لِقَآئِهٖ فَحَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فَلَا نُقِیْمُ لَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَزْنًا ۝۱۰۵

ARABIC

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا اور اس کے حضور پیشی کا یقین نہ کیا اس لیے اُن کے سارے اعمال ضائع ہو گئے، قیامت کے روز ہم انہیں کوئی وزن نہ دیں گے

URDU · MAUDUDI

Those are the ones who refused to believe in the revelations of their Lord and that they are bound to meet Him. Hence, all their deeds have come to naught, and We shall assign no weight to them on the Day of Resurrection.

ENGLISH · MAUDUDI

ذٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوْا وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ رُسُلِیْ هُزُوًا ۝۱۰۶

ARABIC

ان کی جزا جہنم ہے اُس کفر کے بدلے جو انہوں نے کیا اور اُس مذاق کی پاداش میں جو وہ میری آیات اور میرے رسولوں کے ساتھ کرتے رہے

URDU · MAUDUDI

Hell is their recompense for disbelieving and their taking My revelations and My Messengers as objects of jest.

ENGLISH · MAUDUDI

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًاۙ ۝۱۰۷

ARABIC

البتّہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، ان کی میزبانی کے لیے فردوس کے باغ ہوں گے

URDU · MAUDUDI

As for those who believe and do good works, the Gardens of Paradise shall be there to welcome them;

ENGLISH · MAUDUDI

خٰلِدِیْنَ فِیْهَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْهَا حِوَلًا ۝۱۰۸

ARABIC

جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور کبھی اُس جگہ سے نکل کر کہیں جانے کو اُن کا جی نہ چاہے گا

URDU · MAUDUDI

there they will abide for ever, with no desire to be removed from there."

ENGLISH · MAUDUDI

قُلْ لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمٰتِ رَبِّیْ لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنْ تَنْفَدَ كَلِمٰتُ رَبِّیْ وَ لَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهٖ مَدَدًا ۝۱۰۹

ARABIC

اے محمدؐ، کہو کہ اگر سمندر میرے رب کی باتیں لکھنے کے لیے روشنائی بن جائے تو وہ ختم ہو جائے مگر میرے رب کی باتیں ختم نہ ہوں، بلکہ اتنی ہی روشنائی ہم اور لے آئیں تو وہ بھی کفایت نہ کرے

URDU · MAUDUDI

Say: "If the sea were to become ink to record the Words of my Lord, indeed the sea would be all used up before the Words of my Lord are exhausted, and it would be the same even if We were to bring an equal amount of ink."

ENGLISH · MAUDUDI

قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠ ۝۱۱۰

ARABIC

اے محمدؐ، کہو کہ میں تو ایک انسان ہوں تم ہی جیسا، میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے، پس جو کوئی اپنے رب کی ملاقات کا امیدوار ہو اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور بندگی میں اپنے رب کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرے

URDU · MAUDUDI

Say (O Muhammad): "I am no more than a human being like you; one to whom revelation is made: 'Your Lord is the One and Only God.' Hence, whoever looks forward to meet his Lord, let him do righteous works, and let him associate none with the worship of his Lord."

ENGLISH · MAUDUDI

Copy

Share this Ayah