Read • Understand • Listen
THE HOLY QURAN

Surah Al-Jinn with Urdu Translation

Surah 72 · 28 Ayahs · Arabic and Urdu

الجن
Arabic, then Urdu · Each AyahSelect Ayahs
Showing 1–28 of 28 Ayahs
72:1Al-JinnParah 29

قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ ۝۱

اے نبیؐ، کہو، میری طرف وحی بھیجی گئی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے غور سے سنا پھر (جا کر اپنی قوم کے لوگوں سے) کہا: "ہم نے ایک بڑا ہی عجیب قرآن سنا ہے

URDU TRANSLATION

Say, (O Prophet), it was revealed to me that a band of jinn attentively listened to (the recitation of the Qur'an) and then (went back to their people) and said:

ENGLISH TRANSLATION
72:2Al-JinnParah 29

یَّهْدِیْۤ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ١ؕ وَ لَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًاۙ ۝۲

جو راہ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے اِس لیے ہم اُس پر ایمان لے آئے ہیں اور اب ہم ہرگز اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے"

URDU TRANSLATION

“We have indeed heard a wonderful Qur'an which guides to the Right Way; so we have come to believe in it, and we will not associate aught with Our Lord in His Divinity”;

ENGLISH TRANSLATION
72:3Al-JinnParah 29

وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًاۙ ۝۳

اور یہ کہ "ہمارے رب کی شان بہت اعلیٰ و ارفع ہے، اُس نے کسی کو بیوی یا بیٹا نہیں بنایا ہے"

URDU TRANSLATION

and that “He – exalted be His Majesty – has not taken to Himself either a wife or a son”;

ENGLISH TRANSLATION
72:4Al-JinnParah 29

وَّ اَنَّهٗ كَانَ یَقُوْلُ سَفِیْهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًاۙ ۝۴

اور یہ کہ "ہمارے نادان لوگ اللہ کے بارے میں بہت خلاف حق باتیں کہتے رہے ہیں"

URDU TRANSLATION

and that “the foolish among us have been wont to say outrageous things about Allah”;

ENGLISH TRANSLATION
72:5Al-JinnParah 29

وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًاۙ ۝۵

اور یہ کہ "ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور جن کبھی خدا کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتے"

URDU TRANSLATION

and that “we had thought that men and jinn would never speak a lie about Allah”,

ENGLISH TRANSLATION
72:6Al-JinnParah 29

وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًاۙ ۝۶

اور یہ کہ "انسانوں میں سے کچھ لوگ جنوں میں سے کچھ لوگوں کی پناہ مانگا کرتے تھے، اِس طرح اُنہوں نے جنوں کا غرور اور زیادہ بڑھا دیا"

URDU TRANSLATION

and that “some from among the humans used to seek protection of some among the jinn, and thus they increased the arrogance of the jinn”;

ENGLISH TRANSLATION
72:7Al-JinnParah 29

وَّ اَنَّهُمْ ظَنُّوْا كَمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ اَحَدًاۙ ۝۷

اور یہ کہ "انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر نہ بھیجے گا"

URDU TRANSLATION

and that “they thought, even as you thought, that Allah would never raise anyone (as a Messenger)”;

ENGLISH TRANSLATION
72:8Al-JinnParah 29

وَّ اَنَّا لَمَسْنَا السَّمَآءَ فَوَجَدْنٰهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِیْدًا وَّ شُهُبًاۙ ۝۸

اور یہ کہ "ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو دیکھا کہ وہ پہرے داروں سے پٹا پڑا ہے اور شہابوں کی بارش ہو رہی ہے"

URDU TRANSLATION

and that “we tried to pry (the secrets of) the heaven, but we found it full of terrible guards and shooting meteors”;

ENGLISH TRANSLATION
72:9Al-JinnParah 29

وَّ اَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ١ؕ فَمَنْ یَّسْتَمِعِ الْاٰنَ یَجِدْ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًاۙ ۝۹

اور یہ کہ "پہلے ہم سن گن لینے کے لیے آسمان میں بیٹھنے کی جگہ پا لیتے تھے، مگر اب جو چوری چھپے سننے کی کوشش کرتا ہے وہ اپنے لیے گھات میں ایک شہاب ثاقب لگا ہوا پاتا ہے"

URDU TRANSLATION

and that “we would take up stations in the heaven to try to hear but anyone who now attempts to listen finds a shooting meteor in wait for him”;

ENGLISH TRANSLATION

وَّ اَنَّا لَا نَدْرِیْۤ اَشَرٌّ اُرِیْدَ بِمَنْ فِی الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًاۙ ۝۱۰

اور یہ کہ "ہماری سمجھ میں نہ آتا تھا کہ آیا زمین والوں کے ساتھ کوئی برا معاملہ کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے یا اُن کا رب اُنہیں راہ راست دکھانا چاہتا ہے"

URDU TRANSLATION

and that “we do not know whether evil is intended for those on the earth, or whether their Lord intends to direct them to the Right Way”;

ENGLISH TRANSLATION

وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَ١ؕ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدًاۙ ۝۱۱

اور یہ کہ "ہم میں سے کچھ لوگ صالح ہیں اور کچھ اس سے فروتر ہیں، ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں"

URDU TRANSLATION

and that “some of us are upright and some of us are otherwise for we follow widely divergent paths”;

ENGLISH TRANSLATION

وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَ فِی الْاَرْضِ وَ لَنْ نُّعْجِزَهٗ هَرَبًاۙ ۝۱۲

اور یہ کہ "ہم سمجھتے تھے کہ نہ زمین میں ہم اللہ کو عاجز کر سکتے ہیں اور نہ بھاگ کر اُسے ہرا سکتے ہیں"

URDU TRANSLATION

and that “we thought that we will neither be able to frustrate Allah on earth, nor frustrate Him by flight”;

ENGLISH TRANSLATION

وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖ١ؕ فَمَنْ یُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا یَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًاۙ ۝۱۳

اور یہ کہ "ہم نے جب ہدایت کی تعلیم سنی تو ہم اس پر ایمان لے آئے اب جو کوئی بھی اپنے رب پر ایمان لے آئے گا اسے کسی حق تلفی یا ظلم کا خوف نہ ہوگا"

URDU TRANSLATION

and that “when we heard the teaching of the Right Way we came to believe in it; he who believes in His Lord shall have no fear of suffering loss or being subjected to any injustice”;

ENGLISH TRANSLATION

وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَ١ؕ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا ۝۱۴

اور یہ کہ "ہم میں سے کچھ مسلم (اللہ کے اطاعت گزار) ہیں اور کچھ حق سے منحرف تو جنہوں نے اسلام (اطاعت کا راستہ) اختیار کر لیا انہوں نے نجات کی راہ ڈھونڈ لی

URDU TRANSLATION

and that “among us some are Muslims (Those who have submitted to Allah), and some of us are deviant. So those who became Muslims found the Right Course;

ENGLISH TRANSLATION

وَ اَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَ حَطَبًاۙ ۝۱۵

اور جو حق سے منحرف ہیں وہ جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں"

URDU TRANSLATION

but those who deviated from the Truth, will be the fuel for Hell.”

ENGLISH TRANSLATION

وَّ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَى الطَّرِیْقَةِ لَاَسْقَیْنٰهُمْ مَّآءً غَدَقًاۙ ۝۱۶

اور (اے نبیؐ، کہو، مجھ پر یہ وحی بھی کی گئی ہے کہ) لوگ اگر راہ راست پر ثابت قدمی سے چلتے تو ہم اُنہیں خوب سیراب کرتے

URDU TRANSLATION

If people were to keep firmly to the Right Way, We would have vouchsafed them abundant rain

ENGLISH TRANSLATION

لِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًاۙ ۝۱۷

تاکہ اس نعمت سے ان کی آزمائش کریں اور جو اپنے رب کے ذکر سے منہ موڑے گا اس کا رب اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا

URDU TRANSLATION

so that We might try them through this bounty. Whoso turns away from the remembrance of his Lord, He will cause him to suffer a grievous chastisement;

ENGLISH TRANSLATION

وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًاۙ ۝۱۸

اور یہ کہ مسجدیں اللہ کے لئے ہیں، لہٰذا اُن میں اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو

URDU TRANSLATION

and that “mosques belong to Allah, so do not invoke anyone with Him”;

ENGLISH TRANSLATION

وَّ اَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ یَدْعُوْهُ كَادُوْا یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِ لِبَدًا٢ؕ۠ ۝۱۹

اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اُس کو پکارنے کے لئے کھڑا ہوا تو لوگ اُس پر ٹوٹ پڑنے کے لئے تیار ہو گئے

URDU TRANSLATION

and when Allah's servant stood up to call on Him, they well-nigh swarmed him.

ENGLISH TRANSLATION

قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا ۝۲۰

اے نبیؐ، کہو کہ "میں تو اپنے رب کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا"

URDU TRANSLATION

Say, (O Prophet): “I call on my Lord alone, and I do not associate aught with Him in His Divinity.”

ENGLISH TRANSLATION

قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا ۝۲۱

کہو، "میں تم لوگوں کے لئے نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتا ہوں نہ کسی بھلائی کا"

URDU TRANSLATION

Say: “Surely neither it is in my power to hurt you nor to bring you to the Right Way.”

ENGLISH TRANSLATION

قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ١ۙ۬ وَّ لَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًاۙ ۝۲۲

کہو، "مجھے اللہ کی گرفت سے کوئی نہیں بچا سکتا اور نہ میں اُس کے دامن کے سوا کوئی جائے پناہ پا سکتا ہوں

URDU TRANSLATION

Say: “None can protect me from Allah, nor can I find a refuge apart from Him.

ENGLISH TRANSLATION

اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِسٰلٰتِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ ۝۲۳

میرا کام اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ اللہ کی بات اور اس کے پیغامات پہنچا دوں اب جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی بات نہ مانے گا اس کے لیے جہنم کی آگ ہے اور ایسے لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے"

URDU TRANSLATION

(My task is no more than) to deliver Allah's proclamation and His messages. And whoever disobeys Allah and His Messenger, surely the Fire of Hell awaits him; therein he will abide in perpetuity.”

ENGLISH TRANSLATION

حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا ۝۲۴

(یہ لوگ اپنی اِس روش سے باز نہ آئیں گے) یہاں تک کہ جب اُس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس کے مددگار کمزور ہیں اور کس کا جتھا تعداد میں کم ہے

URDU TRANSLATION

(They shall not change their ways) until they see that against which they had been warned, and then they will know whose helpers are weaker and whose supporters are fewer in number.

ENGLISH TRANSLATION

قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا ۝۲۵

کہو، "میں نہیں جانتا کہ جس چیز کا وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے وہ قریب ہے یا میرا رب اس کے لیے کوئی لمبی مدت مقرر فرماتا ہے

URDU TRANSLATION

Say: “I know not whether what you are promised is near or whether my Lord will prolong its term.

ENGLISH TRANSLATION

عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًاۙ ۝۲۶

وہ عالم الغیب ہے، اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا

URDU TRANSLATION

He is the Knower of the Unseen, and He does not disclose His Unseen to anyone

ENGLISH TRANSLATION

اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ فَاِنَّهٗ یَسْلُكُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ رَصَدًاۙ ۝۲۷

سوائے اُس رسول کے جسے اُس نے (غیب کا کوئی علم دینے کے لیے) پسند کر لیا ہو، تو اُس کے آگے اور پیچھے وہ محافظ لگا دیتا ہے

URDU TRANSLATION

other than to a Messenger whom He chooses (for the bestowal of any part of the knowledge of the Unseen), whereafter He appoints guards who go before him and behind him,

ENGLISH TRANSLATION

لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا۠ ۝۲۸

تاکہ وہ جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے، اور وہ اُن کے پورے ماحول کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور ایک ایک چیز کو اس نے گن رکھا ہے"

URDU TRANSLATION

so that He may know that they have delivered the messages of their Lord. He encompasses in His knowledge their surroundings and keeps a count of all things.”

ENGLISH TRANSLATION
WELCOME TO TARJUMAQURAN.COM

Read. Listen. Understand.

Explore the Quran with Urdu and English translations.

Discover the meaning of each word

Click or tap an Arabic Ayah word to hear its pronunciation and see its Urdu meaning. The meaning disappears when the word finishes playing.

کسی عربی لفظ پر کلک کریں۔ اس کا تلفظ سنیں اور اردو معنی دیکھیں۔

Find your way around

Read Quranصرف قرآن پڑھیں
Read the Quran page by page and listen from the beginning of a Surah.
قرآن صفحہ وار پڑھیں اور سورت کے آغاز سے تلاوت سنیں۔
Surah with Translationسورت کے لحاظ سے ترجمہ
Read and listen by Surah, with Urdu translation and optional English text.
سورت منتخب کرکے قرآن اور اردو ترجمہ پڑھیں اور سنیں۔ انگریزی ترجمہ بھی دکھایا جا سکتا ہے۔
Parah with Translationپارے کے لحاظ سے ترجمہ
Explore the Quran by Parah with translations.
پارہ منتخب کرکے قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھیں۔
Select Ayahsآیات منتخب کریں
Choose a Surah and Ayah range. Combine selected Ayahs when needed.
سورت اور آیات کی حد منتخب کریں۔ ضرورت ہو تو منتخب آیات کو یکجا بھی کریں۔
Search Quranقرآن میں تلاش کریں
Find words or phrases in Arabic, Urdu, or English.
کوئی لفظ یا عبارت لکھیں۔ تلاش عربی، اردو اور انگریزی، تینوں زبانوں میں ہوگی۔
AI Searchمصنوعی ذہانت سے تلاش
Explore related Ayahs using a topic or question. Results may be incomplete; read each Ayah and its context.
موضوع یا سوال لکھ کر متعلقہ آیات تلاش کریں۔ نتائج نامکمل ہو سکتے ہیں؛ ہر آیت اور اس کا سیاق و سباق پڑھیں۔

You can reopen this guide from the footer.

Copy

Select content to copy

Share this Ayah