قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ ۳۱
ابراہیمؑ نے کہا "اے فرستادگان الٰہی، کیا مہم آپ کو در پیش ہے؟
Abraham said: “Envoys (of Allah), what is your errand?”
Parah 27 · Arabic and Urdu
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ ۳۱
ابراہیمؑ نے کہا "اے فرستادگان الٰہی، کیا مہم آپ کو در پیش ہے؟
Abraham said: “Envoys (of Allah), what is your errand?”
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ ۳۲
انہوں نے کہا "ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں
They replied: “Behold, we have been sent to a wicked people
لِنُرْسِلَ عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِیْنٍۙ ۳۳
تاکہ اُس پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسا دیں
that we may unleash a shower of clay-stones
مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِیْنَ ۳۴
جو آپ کے رب کے ہاں حد سے گزر جانے والوں کے لیے نشان زدہ ہیں"
marked by your Lord upon those who go beyond the limits.”
فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ ۳۵
پھر ہم نے اُن سب لوگوں کو نکال لیا جو اُس بستی میں مومن تھے
Then We evacuated there from all the believers
فَمَا وَجَدْنَا فِیْهَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَۚ ۳۶
اور وہاں ہم نے ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا
– and We did not find there any, apart from a single house of Muslims –
وَ تَرَكْنَا فِیْهَاۤ اٰیَةً لِّلَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِیْمَؕ ۳۷
اس کے بعد ہم نے وہاں بس ایک نشانی اُن لوگوں کے لیے چھوڑ دی جو درد ناک عذاب سے ڈرتے ہوں
and We left therein a Sign for those who fear the grievous chastisement.
وَ فِیْ مُوْسٰۤى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ ۳۸
اور (تمہارے لیے نشانی ہے) موسیٰؑ کے قصے میں جب ہم نے اُسے صریح سند کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا
There is also a Sign for you in the story of Moses when We sent him with a clear authority to Pharaoh.
فَتَوَلّٰى بِرُكْنِهٖ وَ قَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ ۳۹
تو وہ اپنے بل بوتے پر اکڑ گیا اور بولا یہ جادوگر ہے یا مجنوں ہے
But Pharaoh turned away, showing arrogance on account of his power, and said (about Moses): “He is either a sorcerer or a madman.”
فَاَخَذْنٰهُ وَ جُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ وَ هُوَ مُلِیْمٌؕ ۴۰
آخر کار ہم نے اُسے اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا اور وہ ملامت زدہ ہو کر رہ گیا
So We seized him and his hosts, and cast them into the sea. He became an object of much blame.
وَ فِیْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَۚ ۴۱
اور (تمہارے لیے نشانی ہے) عاد میں، جبکہ ہم نے ان پر ایک ایسی بے خیر ہوا بھیج دی
There is also a Sign for you in (the story of) Ad, when We let loose upon them an ominous wind
مَا تَذَرُ مِنْ شَیْءٍ اَتَتْ عَلَیْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِیْمِؕ ۴۲
کہ جس چیز پر بھی وہ گزر گئی اسے بوسیدہ کر کے رکھ دیا
that left nothing that it came upon without reducing it to rubble.
وَ فِیْ ثَمُوْدَ اِذْ قِیْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰى حِیْنٍ ۴۳
اور (تمہارے لیے نشانی ہے) ثمود میں، جب اُن سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کر لو
There is also a Sign for you in (the story of) Thamud. They were told: “Enjoy yourselves for a while.”
فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمْ یَنْظُرُوْنَ ۴۴
مگر اس تنبیہ پر بھی انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی آخر کار ان کے دیکھتے دیکھتے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب نے اُن کو آ لیا
But they brazenly disobeyed their Lord's command, and then a sudden chastisement overtook them while they looked on.
فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِیَامٍ وَّ مَا كَانُوْا مُنْتَصِرِیْنَۙ ۴۵
پھر نہ اُن میں اٹھنے کی سکت تھی اور نہ وہ اپنا بچاؤ کر سکتے تھے
They were unable even to stand up or protect themselves.
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ۠ ۴۶
اور ان سب سے پہلے ہم نے نوحؑ کی قوم کو ہلاک کیا کیونکہ وہ فاسق لوگ تھے
Before all these We destroyed the people of Noah: they were a wicked people.
وَ السَّمَآءَ بَنَیْنٰهَا بِاَیْىدٍ وَّ اِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ ۴۷
آسمان کو ہم نے اپنے زور سے بنایا ہے اور ہم اِس کی قدرت رکھتے ہیں
And heaven – We made it with Our Own Power and We have the Power to do so.
وَ الْاَرْضَ فَرَشْنٰهَا فَنِعْمَ الْمٰهِدُوْنَ ۴۸
زمین کو ہم نے بچھایا ہے اور ہم بڑے اچھے ہموار کرنے والے ہیں
And the earth – We spread it out, and how well have We smoothed it!
وَ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ ۴۹
اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے ہیں، شاید کہ تم اس سے سبق لو
And of everything We have created pairs; perhaps you will take heed.
فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ ۵۰
تو دوڑو اللہ کی طرف، میں تمہارے لیے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں
Flee, therefore, to Allah. Surely I am a clear warner to you from Him;
وَ لَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ ۵۱
اور نہ بناؤ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود، میں تمہارے لیے اُس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں
and do not set up any deity with Allah. Surely I am a clear warner to you from Him.
كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌۚ ۵۲
یونہی ہوتا رہا ہے، اِن سے پہلے کی قوموں کے پاس بھی کوئی رسول ایسا نہیں آیا جسے انہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ یہ ساحر ہے یا مجنون
Thus has it been (in the past): never did a Messenger come to the nations that preceded them but they said: “(He is) a sorcerer, or a mad-man.”
اَتَوَاصَوْا بِهٖ١ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ ۵۳
کیا اِن سب نے آپس میں اِس پر کوئی سمجھوتہ کر لیا ہے؟ نہیں، بکہ یہ سب سرکش لوگ ہیں
Have they arrived at a common understanding concerning this? No; but they are a people given to transgression.
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ٢ۗ٘ ۵۴
پس اے نبیؐ، ان سے رخ پھیر لو، تم پر کچھ ملامت نہیں
So turn your attention away from them; you shall incur no blame.
وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ ۵۵
البتہ نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کے لیے نافع ہے
Do, however, keep exhorting them; for exhortation benefits those endowed with faith.
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ ۵۶
میں نے جن اور انسانوں کو اِس کے سوا کسی کام کے لیے پیدا نہیں کیا ہے کہ وہ میری بندگی کریں
I created the jinn and humans for nothing else but that they may serve Me;
مَاۤ اُرِیْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ یُّطْعِمُوْنِ ۵۷
میں اُن سے کوئی رزق نہیں چاہتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں
I desire from them no provision, nor do I want them to feed Me.
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِیْنُ ۵۸
اللہ تو خود ہی رزاق ہے، بڑی قوت والا اور زبردست
Surely Allah is the Bestower of all provision, the Lord of all power, the Strong.
فَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِهِمْ فَلَا یَسْتَعْجِلُوْنِ ۵۹
پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حصے کا بھی ویسا ہی عذاب تیار ہے جیسا اِنہی جیسے لوگوں کو اُن کے حصے کا مل چکا ہے، اس کے لیے یہ لوگ جلدی نہ مچائیں
The wrong-doers shall receive a portion of the chastisements as their fellows (of yore). So let them not rush Me.
فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ یَّوْمِهِمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ۠ ۶۰
آخر کو تباہی ہے کفر کرنے والوں کے لیے اُس روز جس کا انہیں خوف دلایا جا رہا ہے
Woe, then, betide those who disbelieved in that Day of theirs which they are being asked to hold in dread.
وَ الطُّوْرِۙ ۱
قسم ہے طور کی
By the Mount,
وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ ۲
اور ایک ایسی کھلی کتاب کی
and the Book inscribed
فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ ۳
جو رقیق جلد میں لکھی ہوئی ہے
on fine parchment;
وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ ۴
اور آباد گھر کی
by the much-frequented House,
وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ ۵
اور اونچی چھت کی
by the elevated canopy;
وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ ۶
اور موجزن سمندر کی
and by the swelling sea:
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ ۷
کہ تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے
verily your Lord's chastisement shall come to pass,
مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ ۸
جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں
none can avert that.
یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ ۹
وہ اُس روز واقع ہوگا جب آسمان بری طرح ڈگمگائے گا
(It shall come to pass) on the Day when the heaven will convulse in a great convulsion,
وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ ۱۰
اور پہاڑ اڑے اڑے پھریں گے
and the mountains shall violently fly about.