وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ ۲۷
اور میری زبان کی گرہ سُلجھا دے
and loosen the knot from my tongue
Parah 16 · Arabic and Urdu
وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ ۲۷
اور میری زبان کی گرہ سُلجھا دے
and loosen the knot from my tongue
یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪ ۲۸
تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں
so that they may understand my speech;
وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَهْلِیْۙ ۲۹
اور میرے لیے میرے اپنے کنبے سے ایک وزیر مقرر کر دے
and appoint for me, from my household, someone who will help me bear my burden -
هٰرُوْنَ اَخِیۙ ۳۰
ہارونؑ، جو میرا بھائی ہے
Aaron, my brother.
اشْدُدْ بِهٖۤ اَزْرِیْۙ ۳۱
اُس کے ذریعہ سے میرا ہاتھ مضبُوط کر
Strengthen me through him
وَ اَشْرِكْهُ فِیْۤ اَمْرِیْۙ ۳۲
اور اس کو میرے کام میں شریک کر دے
and let him share my task
كَیْ نُسَبِّحَكَ كَثِیْرًاۙ ۳۳
تاکہ ہم خوب تیری پاکی بیان کریں
that we may abundantly extol Your glory;
وَّ نَذْكُرَكَ كَثِیْرًاؕ ۳۴
اور خوب تیرا چرچا کریں
and may remember You much.
اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِیْرًا ۳۵
تو ہمیشہ ہمارے حال پر نگران رہا ہے"
Verily, You have always watched over us."
قَالَ قَدْ اُوْتِیْتَ سُؤْلَكَ یٰمُوْسٰى ۳۶
فرمایا "دیا گیا جو تو نے مانگا اے موسیٰؑ
He said: "Moses, your petition is granted.
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ مَرَّةً اُخْرٰۤىۙ ۳۷
ہم نے پھر ایک مرتبہ تجھ پر احسان کیا
We have again bestowed Our favour upon you.
اِذْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّكَ مَا یُوْحٰۤىۙ ۳۸
یاد کر وہ وقت جبکہ ہم نے تیری ماں کو اشارہ کیا ایسا اشارہ جو وحی کے ذریعہ سے ہی کیا جاتا ہے
Recall, when We indicated to your mother through inspiration:
اَنِ اقْذِفِیْهِ فِی التَّابُوْتِ فَاقْذِفِیْهِ فِی الْیَمِّ فَلْیُلْقِهِ الْیَمُّ بِالسَّاحِلِ یَاْخُذْهُ عَدُوٌّ لِّیْ وَ عَدُوٌّ لَّهٗ١ؕ وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْكَ مَحَبَّةً مِّنِّیْ١ۚ۬ وَ لِتُصْنَعَ عَلٰى عَیْنِیْۘ ۳۹
کہ اس بچے کو صندوق میں رکھ دے اور صندوق کو دریا میں چھوڑ دے دریا اسے ساحل پر پھینک دے گا اور اسے میرا دشمن اور اس بچے کا دشمن اٹھا لے گا میں نے اپنی طرف سے تجھ پر محبت طاری کر دی اور ایسا انتظام کیا کہ تو میری نگرانی میں پالا جائے
'Put the baby into a chest and then throw him in the river. The river will throw him up on the shore, and then an enemy of Mine and an enemy of his will take him.' And I spread My love over you in order that you might be reared in My sight.
اِذْ تَمْشِیْۤ اُخْتُكَ فَتَقُوْلُ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى مَنْ یَّكْفُلُهٗ١ؕ فَرَجَعْنٰكَ اِلٰۤى اُمِّكَ كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ١ؕ۬ وَ قَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّیْنٰكَ مِنَ الْغَمِّ وَ فَتَنّٰكَ فُتُوْنًا١۫۬ فَلَبِثْتَ سِنِیْنَ فِیْۤ اَهْلِ مَدْیَنَ١ۙ۬ ثُمَّ جِئْتَ عَلٰى قَدَرٍ یّٰمُوْسٰى ۴۰
یاد کر جبکہ تیری بہن چل رہی تھی، پھر جا کر کہتی ہے، "میں تمہیں اُس کا پتہ دوں جو اِس بچے کی پرورش اچھی طرح کرے؟" اس طرح ہم نے تجھے پھر تیری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ اُس کی آنکھ ٹھنڈی رہے اور وہ رنجیدہ نہ ہو اور (یہ بھی یاد کر کہ) تو نے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا، ہم نے تجھے اِس پھندے سے نکالا اور تجھے مختلف آزمائشوں سے گزارا اور تو مَدیَن کے لوگوں میں کئی سال ٹھیرا رہا پھر اب ٹھیک اپنے وقت پر تو آ گیا ہے اے موسیٰؑ
Recall, when your sister went along, saying: 'Shall I direct you to one who will take charge of him?' Thus We brought you back to your mother so that her heart might be gladdened and she might not grieve. Moses, recall when you slew a person. We delivered you from distress and made you go through several trials. Then you stayed for several years among the people of Midian, and now you have come at the right moment as ordained.
وَ اصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِیْۚ ۴۱
میں نے تجھ کو اپنے کام کا بنا لیا ہے
I have chosen you for My service.
اِذْهَبْ اَنْتَ وَ اَخُوْكَ بِاٰیٰتِیْ وَ لَا تَنِیَا فِیْ ذِكْرِیْۚ ۴۲
جا، تُو اور تیرا بھائی میری نشانیوں کے ساتھ ا ور دیکھو، تم میری یاد میں تقصیر نہ کرنا
So go forth, both you and your brother, with My Signs, and do not slacken in remembering Me.
اِذْهَبَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰىۚۖ ۴۳
جاؤ تم دونوں فرعون کے پاس کہ وہ سرکش ہو گیا ہے
Go both of you to Pharaoh, for he has transgressed all bounds,
فَقُوْلَا لَهٗ قَوْلًا لَّیِّنًا لَّعَلَّهٗ یَتَذَكَّرُ اَوْ یَخْشٰى ۴۴
اس سے نرمی کے ساتھ بات کرنا، شاید کہ وہ نصیحت قبول کرے یا ڈر جائے"
and speak to him gently, perhaps he may take heed or fear (Allah)."
قَالَا رَبَّنَاۤ اِنَّنَا نَخَافُ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیْنَاۤ اَوْ اَنْ یَّطْغٰى ۴۵
دونوں نے عرض کیا " پروردگار، ہمیں اندیشہ ہے کہ وہ ہم پر زیادتی کرے گا یا پل پڑے گا"
The two said:" Lord! We fear he may commit excesses against us, or transgress all bounds."
قَالَ لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِیْ مَعَكُمَاۤ اَسْمَعُ وَ اَرٰى ۴۶
فرمایا " ڈرو مت، میں تمہارے ساتھ ہوں، سب کچھ سُن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں
He said: "Have no fear. I am with you, hearing and seeing all.
فَاْتِیٰهُ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلَا رَبِّكَ فَاَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۙ۬ وَ لَا تُعَذِّبْهُمْ١ؕ قَدْ جِئْنٰكَ بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ وَ السَّلٰمُ عَلٰى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰى ۴۷
جاؤ اس کے پاس اور کہو کہ ہم تیرے رب کے فرستادے ہیں، بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کے لیے چھوڑ دے اور ان کو تکلیف نہ دے ہم تیرے پاس تیرے رب کی نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی ہے اُس کے لیے جو راہِ راست کی پیروی کرے
So, go to him, and say: 'Behold, both of us are the Messengers of your Lord. Let the Children of Israel go with us, and do not chastise them. We have come to you with a sign from your Lord; and peace shall be for him who follows the true guidance.
اِنَّا قَدْ اُوْحِیَ اِلَیْنَاۤ اَنَّ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰى ۴۸
ہم کو وحی سے بتایا گیا ہے کہ عذاب ہے اُس کے لیے جو جھُٹلائے اور منہ موڑے"
It has been revealed to us that chastisement awaits those who called the lie to the truth and turned away from it.' "
قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا یٰمُوْسٰى ۴۹
فرعون نے کہا " اچھا، تو پھر تم دونوں کا رب کون ہے اے موسیٰؑ؟"
Pharaoh said:" Moses! Who is the Lord of the two of you?"
قَالَ رَبُّنَا الَّذِیْۤ اَعْطٰى كُلَّ شَیْءٍ خَلْقَهٗ ثُمَّ هَدٰى ۵۰
موسیٰؑ نے جواب دیا "ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو اُس کی ساخت بخشی، پھر اس کو راستہ بتایا"
He said: "Our Lord is He Who gave everything its form and then guided it."
قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُوْنِ الْاُوْلٰى ۵۱
فرعون بولا "اور پہلے جو نسلیں گزر چکی ہیں ان کی پھر کیا حالت تھی؟"
Pharaoh asked: "Then, what is the state of the former generations?"
قَالَ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّیْ فِیْ كِتٰبٍ١ۚ لَا یَضِلُّ رَبِّیْ وَ لَا یَنْسَى٘ ۵۲
موسیٰؑ نے کہا "اُس کا علم میرے رب کے پاس ایک نوشتے میں محفوظ ہے میرا رب نہ چُوکتا ہے نہ بھُولتا ہے"
Moses said: "Its knowledge is with my Lord, recorded in the Book. My Lord does not err, nor does He forget."
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ سَلَكَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ؕ فَاَخْرَجْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰى ۵۳
وہی جس نے تمہارے لیے زمین کا فرش بچھایا، اور اُس میں تمہارے چلنے کو راستے بنائے، اور اوپر سے پانی برسایا، پھر اُس کے ذریعہ سے مختلف اقسام کی پیداوار نکالی
He it is Who spread the earth for you; and made in it paths for you, and sent down water from the sky, and then through it We brought forth many species of diverse plants.
كُلُوْا وَ ارْعَوْا اَنْعَامَكُمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰى۠ ۵۴
کھاؤ اور اپنے جانوروں کو بھی چَراؤ یقیناً اِس میں بہت سی نشانیاں ہیں عقل رکھنے والوں کے لیے
So eat yourself and pasture your cattle. Surely there are many Signs in this for people of understanding.
مِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ وَ فِیْهَا نُعِیْدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً اُخْرٰى ۵۵
اِسی زمین سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے، اِسی میں ہم تمہیں واپس لے جائیں گے اور اسی سے تم کو دوبارہ نکالیں گے
From this very earth We created you and to the same earth We shall cause you to return, and from it We shall bring you forth to life again.
وَ لَقَدْ اَرَیْنٰهُ اٰیٰتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَ اَبٰى ۵۶
ہم نے فرعون کو اپنی سب ہی نشانیاں دکھائیں مگر وہ جھٹلائے چلا گیا اور نہ مانا
Indeed We showed Pharaoh Our Signs, all of them, but he declared them to be false and rejected them.
قَالَ اَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ اَرْضِنَا بِسِحْرِكَ یٰمُوْسٰى ۵۷
کہنے لگا "اے موسیٰؑ، کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے ہم کو ہمارے ملک سے نکال باہر کرے؟
He said: "Have you come to us to drive us out of our land by your sorcery?
فَلَنَاْتِیَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِهٖ فَاجْعَلْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُهٗ نَحْنُ وَ لَاۤ اَنْتَ مَكَانًا سُوًى ۵۸
اچھا، ہم بھی تیرے مقابلے میں ویساہی جادو لاتے ہیں طے کر لے کب اور کہاں مقابلہ کرنا ہے نہ ہم اِس قرارداد سے پھریں گے نہ تو پھریو کھُلے میدان میں سامنے آ جا"
We shall confront you with a sorcery like your own. So appoint a day when both of us might meet face to face in an open space; an appointment which neither we nor you shall fail to keep."
قَالَ مَوْعِدُكُمْ یَوْمُ الزِّیْنَةِ وَ اَنْ یُّحْشَرَ النَّاسُ ضُحًى ۵۹
موسیٰؑ نے کہا "جشن کا دن طے ہوا، ا ور دن چڑھے لوگ جمع ہوں"
Moses said: "The appointment to meet you is on the Day of the Feast and let all people come together before noon."
فَتَوَلّٰى فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَیْدَهٗ ثُمَّ اَتٰى ۶۰
فرعون نے پلٹ کر اپنے سارے ہتھکنڈے جمع کیے اور مقابلے میں آ گیا
Pharaoh went back and concerted all his stratagem and returned for the encounter.
قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰى وَیْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوْا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا فَیُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ١ۚ وَ قَدْ خَابَ مَنِ افْتَرٰى ۶۱
موسیٰؑ نے (عین موقع پر گروہ مقابل کو مخاطب کر کے) کہا "شامت کے مارو، نہ جھُوٹی تہمتیں باندھو اللہ پر، ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہارا ستیاناس کر دے گا جھوٹ جس نے بھی گھڑا وہ نامراد ہوا"
(At the time of the encounter) Moses said to them: "Woe to you! Do not invent falsehoods against Allah lest He destroy you with a scourge. Surely those who invent lies shall come to grief."
فَتَنَازَعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ وَ اَسَرُّوا النَّجْوٰى ۶۲
یہ سُن کر اُن کے درمیان اختلاف رائے ہو گیا اور وہ چپکے چپکے باہم مشورہ کرنے لگے
Thereupon they wrangled among themselves about the matter and conferred in secret.
قَالُوْۤا اِنْ هٰذٰىنِ لَسٰحِرٰنِ یُرِیْدٰنِ اَنْ یُّخْرِجٰكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهِمَا وَ یَذْهَبَا بِطَرِیْقَتِكُمُ الْمُثْلٰى ۶۳
آخر کار کچھ لوگو ں نے کہا کہ "یہ دونوں تو محض جادوگر ہیں اِن کا مقصد یہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو تمہاری زمین سے بے دخل کر دیں اور تمہارے مثالی طریق زندگی کا خاتمہ کر دیں
Some of them said: "These two are magicians, who want to drive you out of your land with their magic and to destroy your excellent way of life.
فَاَجْمِعُوْا كَیْدَكُمْ ثُمَّ ائْتُوْا صَفًّا١ۚ وَ قَدْ اَفْلَحَ الْیَوْمَ مَنِ اسْتَعْلٰى ۶۴
اپنی ساری تدبیریں آج اکٹھی کر لو اور اَیکا کر کے میدان میں آؤبس یہ سمجھ لو کہ آج جو غالب رہا وہی جیت گیا"
So muster all your stratagem and come forth in a row. Whoever prevails today shall triumph."
قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنْ نَّكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَلْقٰى ۶۵
جادوگر بولے "موسیٰؑ، تم پھینکتے ہو یا پہلے ہم پھینکیں؟"
The magicians said: "Moses, will you throw down or shall we be the first to throw?"
قَالَ بَلْ اَلْقُوْا١ۚ فَاِذَا حِبَالُهُمْ وَ عِصِیُّهُمْ یُخَیَّلُ اِلَیْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ اَنَّهَا تَسْعٰى ۶۶
موسیٰؑ نے کہا "نہیں، تم ہی پھینکو" یکایک اُن کی رسّیاں اور اُن کی لاٹھیاں اُن کے جادو کے زور سے موسیٰؑ کو دَوڑتی ہوئی محسوس ہونے لگیں
Moses replied: "No, let it be you to throw first." Then suddenly it appeared to Moses, owing to their magic, as if their ropes and staffs were running.