Tarjuma QuranTarjumaQuran.comRead • Understand • Listen
TARJUMA QURAN

Quran Parah 14 with Urdu Translation — Page 2

Parah 14 · Arabic and Urdu

Showing 41–80 of 226 Ayahs

اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغٰوِیْنَ ۝۴۲

ARABIC

بے شک، جو میرے حقیقی بندے ہیں ان پر تیرا بس نہ چلے گا تیرا بس تو صرف اُن بہکے ہوئے لوگوں ہی پر چلے گا جو تیری پیروی کریں

URDU · MAUDUDI

Over My true servants you will be able to exercise no power, your power will be confined to the erring ones, those who choose to follow you.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ اَجْمَعِیْنَ۫ۙ ۝۴۳

ARABIC

اور ان سب کے لیے جہنم کی وعید ہے"

URDU · MAUDUDI

Surely Hell is the promised place for all of them."

ENGLISH · MAUDUDI

لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍ١ؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ۠ ۝۴۴

ARABIC

یہ جہنم (جس کی وعید پیروان ابلیس کے لیے کی گئی ہے) اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے اُن میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے

URDU · MAUDUDI

There are seven gates in it, and to each gate a portion of them has been allotted.

ENGLISH · MAUDUDI

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍؕ ۝۴۵

ARABIC

بخلاف اِس کے متقی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے

URDU · MAUDUDI

As for the God-fearing, they shall be amid gardens and springs.

ENGLISH · MAUDUDI

اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیْنَ ۝۴۶

ARABIC

اور اُن سے کہا جائے گا کہ داخل ہو جاؤ ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف و خطر

URDU · MAUDUDI

They will be told: "Enter it in peace and security."

ENGLISH · MAUDUDI

وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ اِخْوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ ۝۴۷

ARABIC

اُن کے دلوں میں جو تھوڑی بہت کھوٹ کپٹ ہوگی اسے ہم نکال دیں گے، وہ آپس میں بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھیں گے

URDU · MAUDUDI

And We shall purge their breasts of all traces of rancour; and they shall be seated on couches facing one another as brothers.

ENGLISH · MAUDUDI

لَا یَمَسُّهُمْ فِیْهَا نَصَبٌ وَّ مَا هُمْ مِّنْهَا بِمُخْرَجِیْنَ ۝۴۸

ARABIC

اُنہیں نہ وہاں کسی مشقت سے پالا پڑے گا اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے

URDU · MAUDUDI

They shall face no fatigue in it, nor shall they ever be driven out of it.

ENGLISH · MAUDUDI

نَبِّئْ عِبَادِیْۤ اَنِّیْۤ اَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُۙ ۝۴۹

ARABIC

اے نبیؐ، میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں بہت درگزر کرنے والا اور رحیم ہوں

URDU · MAUDUDI

(O Prophet), declare to My servants that I am indeed Ever Forgiving, Most Merciful.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ اَنَّ عَذَابِیْ هُوَ الْعَذَابُ الْاَلِیْمُ ۝۵۰

ARABIC

مگر اِس کے ساتھ میرا عذاب بھی نہایت دردناک عذاب ہے

URDU · MAUDUDI

At the same time, My chastisement is highly painful.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ نَبِّئْهُمْ عَنْ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَۘ ۝۵۱

ARABIC

اور انہیں ذرا ابراہیمؑ کے مہمانوں کا قصہ سناؤ

URDU · MAUDUDI

And tell them about Abraham's guests.

ENGLISH · MAUDUDI

اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ اِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُوْنَ ۝۵۲

ARABIC

جب وہ آئے اُس کے ہاں اور کہا "سلام ہو تم پر،" تو اُس نے کہا "ہمیں تم سے ڈر لگتا ہے"

URDU · MAUDUDI

When they came to Abraham they said: "Peace be upon you!" He replied: "Indeed we feel afraid of you."

ENGLISH · MAUDUDI

قَالُوْا لَا تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ ۝۵۳

ARABIC

اُنہوں نے جواب دیا "ڈرو نہیں، ہم تمہیں ایک بڑے سیانے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں"

URDU · MAUDUDI

They said: "Do not feel afraid, for we give you the good news of a wise boy."

ENGLISH · MAUDUDI

قَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلٰۤى اَنْ مَّسَّنِیَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ ۝۵۴

ARABIC

ابراہیمؑ نے کہا "کیا تم اِس بڑھاپے میں مجھے اولاد کی بشارت دیتے ہو؟ ذرا سوچو تو سہی کہ یہ کیسی بشارت تم مجھے دے رہے ہو؟"

URDU · MAUDUDI

Abraham said: "What, do you give me this tiding though old age has smitten me? Just consider what tiding do you give me!"

ENGLISH · MAUDUDI

قَالُوْا بَشَّرْنٰكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْقٰنِطِیْنَ ۝۵۵

ARABIC

اُنہوں نے جواب دیا "ہم تمہیں برحق بشارت دے رہے ہیں، تم مایوس نہ ہو"

URDU · MAUDUDI

They said: "The good tiding we give you is of truth. Do not, therefore, be of those who despair."

ENGLISH · MAUDUDI

قَالَ وَ مَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖۤ اِلَّا الضَّآلُّوْنَ ۝۵۶

ARABIC

ابراہیمؑ نے کہا "اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں"

URDU · MAUDUDI

Abraham said: "Who despairs of the Mercy of his Lord except the misguided?"

ENGLISH · MAUDUDI

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ ۝۵۷

ARABIC

پھر ابراہیمؑ نے پوچھا "اے فرستادگان الٰہی، وہ مہم کیا ہے جس پر آپ حضرات تشریف لائے ہیں؟"

URDU · MAUDUDI

He added: "What is your errand O sent ones?"

ENGLISH · MAUDUDI

قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ ۝۵۸

ARABIC

وہ بولے، "ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں

URDU · MAUDUDI

They said: "Verily we have been sent to a guilty people

ENGLISH · MAUDUDI

اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ اِنَّا لَمُنَجُّوْهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ ۝۵۹

ARABIC

صرف لوطؑ کے گھر والے مستثنیٰ ہیں، ان سب کو ہم بچا لیں گے

URDU · MAUDUDI

excepting the household of Lot. We shall deliver all of them,

ENGLISH · MAUDUDI

اِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنَاۤ١ۙ اِنَّهَا لَمِنَ الْغٰبِرِیْنَ۠ ۝۶۰

ARABIC

سوائے اُس کی بیوی کے جس کے لیے (اللہ فرماتا ہے کہ) ہم نے مقدر کر دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی"

URDU · MAUDUDI

except his wife (about whom Allah says that) We have decreed that she shall be among those who stay behind."

ENGLISH · MAUDUDI

فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلُوْنَۙ ۝۶۱

ARABIC

پھر جب یہ فرستادے لوطؑ کے ہاں پہنچے

URDU · MAUDUDI

So when the envoys came to the household of Lot,

ENGLISH · MAUDUDI

قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ ۝۶۲

ARABIC

تو اُس نے کہا "آپ لوگ اجنبی معلوم ہوتے ہیں"

URDU · MAUDUDI

he said: "Surely you are an unknown folk."

ENGLISH · MAUDUDI

قَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ ۝۶۳

ARABIC

اُنہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم وہی چیز لے کر آئے ہیں جس کے آنے میں یہ لوگ شک کر رہے تھے

URDU · MAUDUDI

They said: "Nay, we have brought to you that concerning which they have been in doubt.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ اَتَیْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ ۝۶۴

ARABIC

ہم تم سے سچ کہتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ تمہارے پاس آئے ہیں

URDU · MAUDUDI

We truly tell you that we have brought to you the Truth.

ENGLISH · MAUDUDI

فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ اتَّبِعْ اَدْبَارَهُمْ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ وَّ امْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ ۝۶۵

ARABIC

لہٰذا اب تم کچھ رات رہے اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جاؤ اور خود ان کے پیچھے پیچھے چلو تم میں سے کوئی پلٹ کر نہ دیکھے بس سیدھے چلے جاؤ جدھر جانے کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے"

URDU · MAUDUDI

So set out with your family in a watch of the night, and keep yourself behind them, and no one of you may turn around, and keep going ahead as you have been commanded."

ENGLISH · MAUDUDI

وَ قَضَیْنَاۤ اِلَیْهِ ذٰلِكَ الْاَمْرَ اَنَّ دَابِرَ هٰۤؤُلَآءِ مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِیْنَ ۝۶۶

ARABIC

اور اُسے ہم نے اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہوتے اِن لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی

URDU · MAUDUDI

And We communicated to him the decree that by the morning those people will be totally destroyed.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ جَآءَ اَهْلُ الْمَدِیْنَةِ یَسْتَبْشِرُوْنَ ۝۶۷

ARABIC

اتنے میں شہر کے لوگ خوشی کے مارے بے تاب ہو کر لوطؑ کے گھر چڑھ آئے

URDU · MAUDUDI

In the meantime the people of the city came to Lot rejoicing.

ENGLISH · MAUDUDI

قَالَ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِۙ ۝۶۸

ARABIC

لوطؑ نے کہا "بھائیو، یہ میرے مہمان ہیں، میری فضیحت نہ کرو

URDU · MAUDUDI

He said: "These are my guests, so do not disgrace me.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ ۝۶۹

ARABIC

اللہ سے ڈرو، مجھے رسوا نہ کرو"

URDU · MAUDUDI

Have fear of Allah, and do not humiliate me."

ENGLISH · MAUDUDI

قَالُوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ ۝۷۰

ARABIC

وہ بولے "کیا ہم بارہا تمہیں منع نہیں کر چکے ہیں کہ دنیا بھر کے ٹھیکے دار نہ بنو؟"

URDU · MAUDUDI

They replied: "Did we not forbid you again and again to extend hospitality to all and sundry?"

ENGLISH · MAUDUDI

قَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَؕ ۝۷۱

ARABIC

لوطؑ نے عاجز ہو کر کہا "اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے تو یہ میری بیٹیاں موجود ہیں!"

URDU · MAUDUDI

Lot exclaimed in exasperation: "If you are bent on doing something, then here are my daughters."

ENGLISH · MAUDUDI

لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ ۝۷۲

ARABIC

تیری جان کی قسم اے نبیؐ، اُس وقت اُن پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے

URDU · MAUDUDI

By your life, (O Prophet), they went about blindly stumbling in their intoxication.

ENGLISH · MAUDUDI

فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ ۝۷۳

ARABIC

آخرکار پو پھٹتے ہی اُن کو ایک زبردست دھماکے نے آ لیا

URDU · MAUDUDI

Then the mighty Blast caught them at sunrise,

ENGLISH · MAUDUDI

فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍؕ ۝۷۴

ARABIC

اور ہم نے اُس بستی کو تل پٹ کر کے رکھ دیا اور ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی بارش برسا دی

URDU · MAUDUDI

and turned the land upside down, and rained down stones of baked clay.

ENGLISH · MAUDUDI

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِیْنَ ۝۷۵

ARABIC

اِس واقعے میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو صاحب فراست ہیں

URDU · MAUDUDI

There are great Signs in this for those endowed with intelligence.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ اِنَّهَا لَبِسَبِیْلٍ مُّقِیْمٍ ۝۷۶

ARABIC

اور وہ علاقہ (جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا) گزرگاہ عام پر واقع ہے

URDU · MAUDUDI

The place (where this occurred) lies along a known route.

ENGLISH · MAUDUDI

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَؕ ۝۷۷

ARABIC

اُس میں سامان عبرت ہے اُن لوگوں کے لیے جو صاحب ایمان ہیں

URDU · MAUDUDI

Verily there is a Sign in this for the believers.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ اِنْ كَانَ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ لَظٰلِمِیْنَۙ ۝۷۸

ARABIC

اور ایکہ والے ظالم تھے

URDU · MAUDUDI

And the people of Aykah were also wrong-doers.

ENGLISH · MAUDUDI

فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ١ۘ وَ اِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِیْنٍؕ۠ ۝۷۹

ARABIC

تو دیکھ لو کہ ہم نے بھی اُن سے انتقام لیا، اور اِن دونوں قوموں کے اجڑے ہوئے علاقے کھلے راستے پر واقع ہیں

URDU · MAUDUDI

So We chastised them. The desolate locations of both communities lie on a well-known highway.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ ۝۸۰

ARABIC

حجر کے لوگ بھی رسولوں کی تکذیب کر چکے ہیں

URDU · MAUDUDI

Surely the people of al-Hijr also rejected the Messengers, calling them liars.

ENGLISH · MAUDUDI

وَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ ۝۸۱

ARABIC

ہم نے اپنی آیات اُن کے پاس بھیجیں، اپنی نشانیاں اُن کو دکھائیں، مگر وہ سب کو نظر انداز ہی کرتے رہے

URDU · MAUDUDI

We also gave them Our Signs, yet they turned away from them.

ENGLISH · MAUDUDI

Copy

Share this Ayah